پی ایس ایل میں زخمی ہوا تو کسی نے فون کرکے خیریت تک نہیں پوچھی: رومان رئیس

فرنچائز نے انجری کے دوران آنے والے 32 لاکھ روپے خرچے میں سے آدھا اٹھایا: فاسٹ بولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 اپریل 2023 12:27

پی ایس ایل میں زخمی ہوا تو کسی نے فون کرکے خیریت تک نہیں پوچھی: رومان رئیس
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اپریل 2023ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہوا تو کسی کرکٹر نے فون کرکے خیریت تک معلوم نہیں کی۔ معروف یوٹیوبر نادر علی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 31 سالہ پیسر رومان رئیس نے بتایا کہ انجری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو درخواست کی کہ مجھے انگلینڈ بھیجیں تاکہ اپنا چیک اَپ کرواسکوں تو کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

(جاری ہے)

جب جواب آیا تو سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلئیر نہیں رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گھنٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایک وقت لگا کہ اب کرکٹ میں واپسی مشکل ہے لیکن ری ہیب جاری رکھا، رومان رئیس نے کہا کہ میری انجری کے دوران تقریباً 32 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا جس کا آدھا اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اٹھایا۔ فاسٹ بولر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہوا تو کسی کرکٹر نے فون کرکے خیریت تک معلوم نہیں کی، البتہ دوسری ٹیم سے شین واٹسن میری طبعیت پوچھنے آگئے۔
                                                                       
وقت اشاعت : 26/04/2023 - 12:27:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :