نیشنل گیمز ، سکوائش ایونٹ میں واپڈا، ائیر فورس، آرمی ، نیوی ، ایچ ای سی اور کے پی کے نے اپنے میچز جیت لئے

بدھ 24 مئی 2023 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2023ء) 34ویں نیشنل گیمز کے سکوائش کے مرد و خواتین ایونٹ میں واپڈا ، ایئر فورس ، آرمی ، نیوی ، ایچ ای سی اور کے پی کے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق 34 نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری رہے ۔ میر شاہنواز مری سکوائش کمپلیکس ایوب سٹیڈ یم میں مینز سکوائش ایونٹ کے سلسلے میں ہونے والے میچز میں واپڈ ا نے کے پی کے کو ، ایئر فورس نے سندھ ، ایچ ای سی نے آزاد کشمیر ، نیوی نے بلوچستان ، واپڈا نے ایچ ای سی اور ایئر فورس نے نیوی کو شکست دیدی جبکہ ویمن سکواش ایونٹ میں واپڈا نے سندھ ، آرمی نے پنجاب ، ایچ ای سی نے نیوی اور کے پی کے نے پنجاب کو ہرا دیا ۔

قبل ازیں خواتین کے دو مقابلے ہوئے پہلا واپڈا اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جو واپڈ ا نے صفر تین سے جیت لیا جبکہ دوسرا مقابلہ آرمی اور بلوچستان کے درمیان ہوا یہ میچ آرمی نے تین صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

مردوں کے ایونٹ میں چھ میچز کھیلے گئے ۔ پہلا میچ پنجاب اور آزاد کشمیر کے درمیان کھیلا گیا جو پنجاب نے تین صفر سے اپنے نام کر لیا دوسرا میچ آرمی اور بلوچستان جو آرمی نے صفر تین سے جیت لیا تیسرا میچ سندھ اور نیوی کے دورمیان ہوا جو سخت مقابلے کے بعد سندھ نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت لیا چوتھا میچ ایچ ای سی اور کے پی کے کے درمیان ہوا ایچ ای سی نے بآسانی صفر تین سے اپنے نام کیا پانچواں میچ آرمی اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا آرمی نے بھی یہ میچ تین صفر سے جیت لیا چھٹا میچ ایچ ای سی اور پنجاب کے درمیان ہوا ایچ ای سی نے سخت مقابلے کے بعد یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت لئے۔

وقت اشاعت : 24/05/2023 - 22:23:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :