کین ولیمسن کی شاندار سنچری،نیوزی لینڈ 5ویں ون ڈے میں فتحیاب

منگل 20 جنوری 2015 12:24

کین ولیمسن کی شاندار سنچری،نیوزی لینڈ 5ویں ون ڈے میں فتحیاب
نیلسن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20۔جنوری 2015ء ) کین ولیمسن کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ 4وکٹوں سے اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکسٹن اوول ، نیلسن میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور اسکی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 276رنز بنا کر پوویلین واپس لوٹ گئی ۔

سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے 94،کمار سنگاکارا 76اور دلشان 44رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3،ملنے اور میکلینیگن نے 2،2اور کورے اینڈرسن اور ولیمسن نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ نیوز ی لینڈ نے 277رنز کا ہدف 48.1اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

(جاری ہے)

کیویز کی جانب سے کین ولیمسن نے کیریئر کی 5ویں ایک روزہ سنچری سکور کی ، وہ 103رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

انکے علاوہ کورے اینڈرسن 47،گرانٹ ایلیٹ 44جبکہ لیوک رونچی 32ناٹ آؤٹ رنز کے ہمراہ نمایاں بلے باز رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے کولا سیکرا ، میتھیوز ، ہیراتھ ، پریرا، اور جیون مینڈس نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔ کین ولیمسن کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی نے 7میچز کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے ما بین سیریز کا 5ایک روزہ میچ 23جنوری کو ڈیو نیڈن میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/01/2015 - 12:24:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :