پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا

بدھ 7 جون 2023 18:59

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ منتخب کھلاڑیوں کو احسان اللہ خان کی کوچنگ میں خصوصی ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کے مطابق تربیتی کیمپ میں مدعو کی جانے والی گول کیپرز میں نشا اشرف، طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین، آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں۔

کوچ احسان اللہ نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں مستقبل کے لیے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کا موقع ملے گا۔ ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا، اس کے بعد 13 سے 18جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹریننگ کے بعد مجموعی طور پر 3 گول کیپرز کا انتخاب کر کے انہیں رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والے قومی سینئر کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/06/2023 - 18:59:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :