میوکاٹواورٹم پیوٹزنے فرنچ اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلزکا تاج اپنے سرسجا لیا

جمعہ 9 جون 2023 13:22

میوکاٹواورٹم پیوٹزنے فرنچ اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلزکا تاج اپنے سرسجا لیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) جاپان کے ٹینس کھلاڑی مییو کاٹو اور ان کے جرمن جوڑی دار ٹم پیوٹز نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔جاپان کے مییو کاٹو اور جرمنی کے ٹم پیوٹز نے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں حریف کینیڈین ٹینس کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دےکر پہلی مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔جمعے کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپانی ٹینس کھلاڑی مییو کاٹو اور ان کے جرمن جوڑی دار ٹم پیوٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین ٹینس کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل کو 6-4، 4-6 اور 6-10سے ہرا کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ایونٹ جیت لیا۔ \932
وقت اشاعت : 09/06/2023 - 13:22:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :