25 ہزار ڈالرز کے عوض امریکن لیگ کھیلنے کی پی سی بی کی شرط، پاکستانی کرکٹرز ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور

زیادہ کمائی کے مواقعوں نے احسان عادل اور حماد اعظم جیسے کئی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر آمادہ کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 جولائی 2023 13:21

25 ہزار ڈالرز کے عوض امریکن لیگ کھیلنے کی پی سی بی کی شرط، پاکستانی کرکٹرز ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2023ء ) پی سی بی کی جانب سے امریکن لیگ کے این او سی کے لیے پیسے لینے کی شرط نے احسان عادل اور حماد اعظم جیسے کئی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کو پیچھے چھوڑنے پر آمادہ کیا ہے۔ امریکن لیگ کے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 25 ہزار ڈالرز کی شرط نے قومی کرکٹرز کو جلد ریٹائرمنٹ لینے پر غور کرنے پر مبجور کردیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے امریکن لیگ کے این او سی کے لیے 25 ہزار ڈالرز مانگے جانے کی شرط نے ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل اور حماد اعظم جیسے کئی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کو پیچھے چھوڑنے پر آمادہ کیا۔ کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اور نظر انداز کیے جانے کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید کرکٹرز اس کی پیروی کریں گے اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کو الوداع کہہ دیں گے۔

(جاری ہے)

امریکن لیگ کے پیش کردہ پرکشش امکانات ان مایوس کھلاڑیوں کے لیے ایک پرکشش متبادل بن گئے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر سمیع اسلم کی امریکا کامیاب منتقلی کے بعد اب کئی دیگر کرکٹرز بھی اسی طرح کے راستے اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔                                                                                                                  
وقت اشاعت : 10/07/2023 - 13:21:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :