فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل خان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 3 ستمبر 2023 18:58

فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 ستمبر 2023ء ) فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سہیل خان نے کہا کہ اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل خان کا کہنا تھا کہ میں ڈومیسٹک وائٹ بال اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی فیملی، کوچز مینٹورز ،ساتھیوں ،فینز اور وہ سب جنہوں نے سپورٹ کیا ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فاسٹ بولر سہیل خان نے پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ کرکٹر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کرکٹ کو خیرباد کہنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے انٹر نیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہاب ریاض نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) فیملی کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینٹورز ساتھیوں فینز اور ہر کسی کا جس نے مجھے اسپورٹ کیا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ فرنچائز کرکٹ میں آنے والا وقت بہت شاندار ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کی نگران حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہاب ریاض نے اپنے 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں پاکستان کیلئے 27 ٹیسٹ میچز، 91 ون ڈے میچز اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ، وہاب ریاض نے مجموعی طور پر ٹیسٹ میچز میں 83، ون ڈے میں 120 اور ٹی ٹوئنٹی میں 34 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 03/09/2023 - 18:58:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :