یوم شہداء بیس بال تین میچز کی سیریز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

پیر 4 ستمبر 2023 12:06

یوم شہداء بیس بال تین میچز کی سیریز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2023ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم شہداء بیس بال تین میچوں کی سیریز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیاں 6 ستمبر سے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ سیریز کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

سیزیز کے تین میچز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ یہ دونوں ٹیمیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ صوبوں کے ٹاپ مرد کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ تین میچوں کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ان کھلاڑیوں کو مزید تربیت دے کر بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تیار کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/09/2023 - 12:06:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :