بھارت نیپال کو شکست دینے میں کامیاب

بھارتی ٹیم سپر 4 مرحلے میں پہنچ گئی، گروپ اے کی نمبر 1 ٹیم کا فیصلہ بھی ہو گیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 ستمبر 2023 23:06

بھارت نیپال کو شکست دینے میں کامیاب
پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 ستمبر 2023ء ) بھارت نیپال کو شکست دینے میں کامیاب، بھارتی ٹیم سپر 4 مرحلے میں پہنچ گئی، گروپ اے کی نمبر 1 ٹیم کا فیصلہ بھی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں ایشیاء کپ گروپ اے کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے نیپال کو باآسانی شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کو 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس فتح کے بعد بھارت ایشیاء کپ سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا ہے، جبکہ بہتر رن ریٹ کے باعث پاکستان گروپ اے کی نمبر 1 ٹیم بننے میں کامیاب رہا۔ اس سے قبل ایشیاء کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا۔ نیپالی ٹیم نے بیٹنگ کا شانداز آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ 65 رنز پر گر گئی ، اوپنر کوشال بھورٹیل کو شاردل ٹھاکر نے 38 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندرا جڈیجا کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

نیپالی ٹیم کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر آصف شیخ 58 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے۔ بھارتی ٹیم نے جسپریت بھمرا کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا۔ بھارت کی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔ نیپال کی ٹیم کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، سومپال کامی، گلشن جھا، بھیم شرکی، دیپیندر سنگھ ایری، کشال مالا، سندیپ لامیچھانے، کرن کے سی اور للت راج بنشی پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2023 - 23:06:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :