وارم اپ میچ ،انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 251رنز کا ہدف

بدھ 11 فروری 2015 12:24

وارم اپ میچ ،انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 251رنز کا ہدف

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 251رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 250رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ 85،گیری بیلنس 57کرس جورڈن 31ناٹ آؤٹ اور ہیلز 31رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔کپتان این مورگن کی خراب فارم بدستور برقرار رہی اور وہ بغیر کوئی رن بنائے لیگ سپنر یاسر شاہ کی فل ٹاس گیند کو سلپ کے ہاتھوں میں تھما کر چل دیئے ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3،سہیل خان نے 2اور احسان عادل ، وہاب ریاض او ر آفریدی نے 1،1شکار کیا ۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 12:24:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :