اوور40 کرکٹ گلوبل کپ: ہانگ کانگ نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 19 ستمبر 2023 20:01

اوور40 کرکٹ گلوبل کپ: ہانگ کانگ نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2023ء) اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں ہانگ کانگ نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی میں معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کی ٹیم 31.5 اوورز میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سنتوش بھنڈاری نے 21 ، سمیر کیشتری نے 18 رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی جانب سے کاشف شمس، شیلٹن جوزف اور خان ذر نے دو ، دو وکٹیں لیں۔ہانگ کانگ نے 106 رنز کا آسان ہدف دو وکٹ کے نقصان پر 27.4 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، جون پیٹرک نے 40 اور راہول سمبھس نے 30 رنز بنائے۔واضح رہے کہ گلوبل کپ میں 40 سے زائد عمر کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ایونٹ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2023 - 20:01:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :