اپنے کیریئر میں وقار یونس سے بہترین پاکستانی فاسٹ باؤلر نہیں دیکھا: سچن ٹنڈولکر

وقار یونس کو یاکرز پر مہارت حاصل تھی، ویسی یارکر کی مہارت آج کے پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے پاس نہیں ہے: سابق بھارتی بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 اکتوبر 2023 15:20

اپنے کیریئر میں وقار یونس سے بہترین پاکستانی فاسٹ باؤلر نہیں دیکھا: سچن ٹنڈولکر
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2023ء ) لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں وقار یونس سے بہترین پاکستانی فاسٹ باؤلر نہیں دیکھا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ ٹاکرے پر کمنٹری کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں وقار یونس سے بہترین پاکستانی باؤلر نہیں دیکھا، وقار یونس کو یاکرز پر مہارت حاصل تھی، ویسی یارکر کی مہارت آج کے پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے پاس نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے 12ویں میچ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے اس وقت 2 وکٹوں پر 122 رنز رنز بنالیے ہیں۔ عبداللّٰہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کے اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں۔ پاکستان کا سکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ بھارتی سکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاک ر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/10/2023 - 15:20:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :