دو رکنی قومی ویل چیئر ٹینس ٹیم ایشین پیرا گیمز میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگئی

پیر 16 اکتوبر 2023 17:43

دو رکنی قومی ویل چیئر ٹینس ٹیم ایشین پیرا گیمز میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2023ء) دو رکنی قومی ویل چیئر ٹینس ٹیم ایشین پیرا گیمز میں شرکت کے لئے چین کے شہر ہینگزو روانہ ہوگئی ہے۔ دو رکنی قومی ٹیم میں آصف عباسی اور فدا حسین پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض محمد خالد رحمانی انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ایشین پیرا گیمز میں ویل چیئر ٹینس کا ایونٹ 24 سے 29 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلا جائےگا۔

قومی ویل چیئر ٹیم پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ ٹیم مینز سنگلز، مینز ڈبلر اور مینز ٹیم ایونٹ میں شرکت کریں گی۔آصف عباسی عالمی رینکنگ میں 136 نمبر پر ہیں جبکہ فدا حسین پاکستانی نمبر ون ہیں اور ان کا کراچی سے تعلق ہے ترکی اور تھائی لینڈ نمائندگی پاکستانی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2023 - 17:43:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :