پاکستان،جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میچ سے قبل چنائی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

ابر آلود موسم دن بھر برقرار رہنے کا امکان ، دوپہر کے وقت بارش کا صرف دو فیصد اور شام کے وقت چار فیصد امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 اکتوبر 2023 11:24

پاکستان،جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میچ سے قبل چنائی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اکتوبر 2023ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان کا آج چنئی میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا۔ چنائی میں صبح سویرے بارش کی وجہ سے آج کے میچ کے امکان پر سوالیہ نشان ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ دن کے باقی حصوں میں بارش کے امکانات کم ہیں جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ دی ویدر چینل کے مطابق ابر آلود موسم دن بھر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دوپہر کے وقت بارش کا صرف دو فیصد اور شام کے وقت چار فیصد امکان ہے۔ 1992ء کی چیمپئن پاکستان نے اپنی ابتدائی دو جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اچھا آغاز کیا جس کے بعد روایتی حریف بھارت آسٹریلیا اور پھر پڑوسی افغانستان سے تین یک طرفہ شکست ہوئی ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ 4 کامیابیوں کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے کے راستے پر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے ساتھ پچھلے 10 میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے ، ورلڈ کپ 2019ء میں انہوں نے پروٹیز کو لارڈز کے میدان میں 49 رنز سے ہرایا تھا۔ جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں 3 مرتبہ 350 رنز کا ہندسہ عبور کرچکا ہے۔ اس نے تین میچوں کے آخری 10 اوورز میں 137، 143 اور 144 رنز بھی بنائے ہیں۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 27/10/2023 - 11:24:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :