نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی

ورلڈ کپ 2023ء سیمی فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک بڑی تبدیلی کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 نومبر 2023 21:54

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی
بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 نومبر 2023ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو انڈیا میں ہفتہ کو پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔ سازگار پیس کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بابر اعظم کی قیادت والی یونٹ چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جا سکتی ہے یعنی حسن علی لیگ اسپنر اسامہ میر کی جگہ پلیئنگ الیون میں واپسی کریں گے۔

صبح کے وقت پچ اور موسمی حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا کیونکہ کل بنگلورو میں بارش کا 50 فیصد امکان ہے۔ اسامہ میر چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پلیئنگ الیون میں واپس آئے جب پروٹیز کی اننگز کے پہلے اوور کے دوران شاداب خان کو چوٹ لگی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرنے کے بعد، شاداب اب ٹریننگ میں واپس آگئے ہیں لیکن ٹیم کے میڈیکل پینل نے آل راؤنڈر کی ہفتہ کے میچ میں شرکت کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور ہفتے کی صبح پینل کے ذریعہ ان کا ایک بار پھر جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کو گردن میں تکلیف محسوس ہوئی اور انہوں نے جمعہ کی ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ شاداب اور امام کے علاوہ پاکستان کے تمام کھلاڑی اہم میچ میں شرکت کے لیے فٹ ہیں۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ممکنہ لائن اپ عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ہوسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 03/11/2023 - 21:54:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :