پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، افغانستان پہلے پاکستان 2 طلائی، 1 چاندی اور 7 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا

منگل 7 نومبر 2023 20:54

پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، افغانستان پہلے پاکستان  2 طلائی، 1 چاندی اور 7 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا
آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2023ء) افغانستان نے 2 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت کر پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان 2 طلائی، 1 چاندی اور 7 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ قازقستان کی ٹیم 1 طلائی اور 4 چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔چیمپئن شپ کے خواتین مقابلوں میں قازقستان 4 طلائی، 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر برطانیہ 1 طلائی اور 2 چاندی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ایران 1 طلائی اور 1 چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

چیمپئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں ایشین تائیکوانڈو یونین کے صدر پروفیسر کیو سیوک لی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان شریک ہوے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرڑان کِسٹافن، نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاو نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ چیمپئن شپ کے ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ کوک ہیون جنگ اور سی ای او عمر سعید نے انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ کیوروگی ایونٹ کے آخری دن، چار مختلف ویٹ کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوئے۔

مردوں کے 58 کلوگرام کے فائنل میں قازقستان کے زاووخیرخون اسلاموف ن سربیا کے لیو کورنیف کو 2-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔عراق کے محمد ندیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ قازقستان کے سمیخون نے چوتھا کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مردوں کی 80 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں کوریا کے جیون وو سیو نے سربیا کے رستم اوڈینیف کو 2-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا ۔

عراق کے سیف طاہر حبیب نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ چوتھا تمغہ پاکستان کے مظہر عباس نے جیتا۔خواتین کی -62 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں سربیا کی نادجا ساوکپوک نے پاکستان کی زویا صابر کو 2-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا، پاکستان کی سارہ رحمان اور ہاجرہ شکیل نے بالترتیب کانسی اور چوتھا تمغہ حاصل کیا۔پاکستان کی حرا خان نے کانسی اور پاکستان کی نصرت ممتاز نے چوتھا کانسی کا تمغہ جیتا۔
وقت اشاعت : 07/11/2023 - 20:54:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :