پاکستان زندہ بھاگ، سہواگ کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی پاکستانی ٹیم پر تنقید

اگر پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے دفاعی چیمپئن ٹیم کو 287 رنز سے ہرانا ہوگا، پہلے گیند بازی کرتا ہے تو اسے 284 گیندیں قبل یعنی 2.4 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 نومبر 2023 11:03

پاکستان زندہ بھاگ، سہواگ کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی پاکستانی ٹیم پر تنقید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2023ء ) سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ نے جمعہ کو پاکستانی ٹیم پر تنقید کی کیونکہ مین ان گرین آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کے دہانے پر ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وریندر سہواگ نے کہا "پاکستان زندہ بھاگ(زندہ واپس پاکستان جاؤ)، گھر واپسی کیلئے محفوظ فلائٹ کی دعا ہے۔"
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جمعرات کو سری لنکا کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو انڈیا میں پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بلیک کیپس کی اہم جیت نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا راستہ بنا دیا ہے جو پہلے ہی مشکل تقریباً ناممکن تھا کیونکہ اسے 11 نومبر کو کولکتہ میں اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف زبردست جیت درکار ہے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے دفاعی چیمپئن ٹیم کو 287 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف پہلے گیند بازی کرتا ہے تو اسے 284 گیندیں قبل یعنی صرف 2.4 اوورز میں ہدف حاصل کرنا پڑے گا۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی اپنی جگہ بنا چکے ہیں اور اس وقت تین ٹیمیں نیوزی لینڈ افغانستان اور پاکستان آخری پوزیشن کے لیے لڑ رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بلیک کیپس کوالیفائی کرنے کے لیے غالب پوزیشن میں ہیں اور ان کے بعد پاکستان آتا ہے جبکہ افغانستان کی پوزیشن ان کے منفی نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے کمزور ترین ہے۔
وقت اشاعت : 10/11/2023 - 11:03:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :