ذکا اشرف آئندہ ہفتے سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:45

ذکا اشرف آئندہ ہفتے سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2023ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹرز میں آئندہ ہفتے اہم مشاورت کا آغاز ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے $ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطا بق ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن خان سے مشاورتی عمل ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان معین خان سے بھی مشاورت ہوگی۔ شاہد آفریدی سے چیئرمین ذکائ اشرف دوسری مرتبہ ملیں گے۔ چیئرمین کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے، کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ریڈ بال اور وائٹ بال کیلیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کوچنگ کیلیے جسٹن لینگر کا نام بھی لیا جانے لگا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار آسٹریلیا کا دورہ سر پر ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دینے لگے۔
وقت اشاعت : 11/11/2023 - 21:45:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :