یوراج سنگھ کی چیمپئنز ٹرافی 2017ء والی پاکستانی ٹیم کی فٹنس کی تعریف

سابق بھارتی کرکٹر نے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی فٹنس لیول کی تعریف کی، جدید کھیل میں جسمانی کنڈیشنگ کی اہمیت پر زور دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 نومبر 2023 18:57

یوراج سنگھ کی چیمپئنز ٹرافی 2017ء والی پاکستانی ٹیم کی فٹنس کی تعریف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 نومبر 2023ء ) سابق ہندوستانی کرکٹر یووراج سنگھ نے جدید کھیل میں جسمانی کنڈیشنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی فٹنس کی سطح کی تعریف کی۔ ایک انٹرویو میں یوراج سنگھ نے 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور یہاں تک کہ پاکستان کی ٹیموں کے بہترین فٹنس معیارات پر روشنی ڈالی۔

یوراج سنگھ نے کہا کہ "آسٹریلوی کھلاڑی ہمیشہ سے بہت فٹ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم فٹ رہی ہے۔ کیوی لوگ بہت فٹ ہیں۔ جب ہم 2017ء میں پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی ہارے تھے کہ پاکستانی ٹیم بہت فٹ تھی۔" غور طلب ہے کہ پاکستان نے 18 جون 2017ء کو سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ پاکستان نے اوول میں فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت کے بعد پاکستان نے 4-338 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی ٹیم 30.3 اوورز میں 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فخر زمان کو 106 گیندوں پر 114 رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ حسن علی کو پانچ اننگز میں 13 وکٹیں لینے پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔                                                    
وقت اشاعت : 12/11/2023 - 18:57:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :