بین سٹوکس کے بعد ایک اور معروف برطانوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا

راجستھان رائلز نے جو روٹ کو 2023ء میں ایک کروڑ بھارتی روپے (اس وقت تقریباً 121,000 امریکی ڈالر) میں خریدا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 نومبر 2023 15:10

بین سٹوکس کے بعد ایک اور معروف برطانوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2023ء ) انگلش کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس کے بعد اب بلے باز جو روٹ بھی انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔ اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر مطلع کیا گیا تھا کہ بین اسٹوکس فٹنس اور اپنے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے آئی پی ایل 2024ء سے دستبردار ہوئے ہیں۔

بین سٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔ 2023ء کے آئی پی ایل سیزن کے دوران بین اسٹوکس کو چنئی سپر کنگز نے سب سے مہنگی بولی یعنی 16 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے صرف دو میچز ہی کھیل سکے تھے۔

(جاری ہے)

اب آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بتایا کہ جو روٹ ایونٹ کے 2024ء کے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

راجستھان رائلز نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ جو روٹ نے آئی پی ایل 2024ء سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، ڈریسنگ روم آپ کی کمی محسوس کرے گا‘۔
جو روٹ نے نے 19 دسمبر کو ہونے والی نیلامی سے قبل فرنچائزز کو ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہی دستبرداری کا بتایا۔ راجستھان رائلز نے جو روٹ کو 2023ء میں ایک کروڑ بھارتی روپے (اس وقت تقریباً 121,000 امریکی ڈالر) میں خریدا تھا۔
وقت اشاعت : 26/11/2023 - 15:10:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :