وہاب ریاض نے حارث رؤف کو بی بی ایل کے لیے این او سی دینے کی وجہ بتا دی

حارث رؤف کے ساتھ زمان خان اور اسامہ میر کو بھی بگ بیش لیگ کے لیے این او سی مل چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:36

وہاب ریاض نے حارث رؤف کو بی بی ایل کے لیے این او سی دینے کی وجہ بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 دسمبر 2023ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حارث رؤف کو آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دے دیا ہے۔ پاکستان کے چیف سلیکٹر، وہاب ریاض نے اس فیصلے پر روشنی ڈالی اور اس اقدام کے پیچھے منصوبہ بندی کو اجاگر کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی نے یہ این او سی ترتیب دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حارث رؤف نیوزی لینڈ سیریز کے وقفے کے دوران بہترین فارم میں رہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ "اب سے نیوزی لینڈ کی سیریز تک ڈیڑھ ماہ کا وقفہ ہے جس کے دوران حارث رؤف کوئی کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔ بگ بیش کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ ان کا معاہدہ صرف 5 میچز پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ وہ ڈیڑھ ماہ تک کوئی کرکٹ نہیں کھیلے گا اور وہ ایک تیز گیند باز ہے ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ اپنا ردھم برقرار رکھے ،ہم نے اسے 7 سے 28 دسمبر تک این او سی دیا ہے جو 5 بگ بیش میچز کے لیے ہے تاکہ وہ پھر نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر کر سکیں، اسے این او سی دینے کے پیچھے یہی سائنس ہے۔

" یہ فیصلہ حکمت عملی کے مطابق حارث رئوف کو کھیلنے کا مناسب وقت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اس کے آنے والے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ پی سی بی کا مقصد باؤلر کو محدود تعداد میں بی بی ایل میچوں میں شرکت کرنے اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی اہم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے کر اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2023 - 15:36:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :