مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہو گیا

اتوار 17 دسمبر 2023 21:53

مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہو گیا
مالم جبہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر۔2023ء) وادی سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ اس سلسلہ میں فرنٹیئر فور بائی فور اور پاک فوج کے تعاون سے دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد ہوئی۔ ریلی میں 30 جیپ اور 15 بائیکس شامل تھیں۔ ریلی کے شرکاء نے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)


سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

مالم جبہ سکی ریزورٹ پر جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں شرکاء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے ایوینٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایوینٹس سے علاقہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
وقت اشاعت : 17/12/2023 - 21:53:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :