نیوزی لینڈ سیریز، وہاب ریاض نے تربیتی کیمپ میں احمد شہزاد سمیت مزید 9 کھلاڑی شامل کر لیے

تربیتی کیمپ 28 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا اور 3 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 دسمبر 2023 16:12

نیوزی لینڈ سیریز، وہاب ریاض نے تربیتی کیمپ میں احمد شہزاد سمیت مزید 9 کھلاڑی شامل کر لیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 دسمبر 2023ء ) پاکستان کے مردوں کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ کے علاوہ وہاب نے آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ میں شامل ہونے کے لیے 9 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تربیتی کیمپ میں مدعو کیے گئے کھلاڑیوں میں کامران غلام، عمیر بن یوسف، سجاد علی، احمد شہزاد، محمد حارث، شہاب خان، محمد عمران، محمد عامر خان اور عارف یعقوب شامل ہیں۔ وہاب ریاض نے کہا کہ “ہم قومی ٹی ٹونٹی کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو تربیتی کیمپ میں بلا رہے ہیں اور ہم کیمپ میں ان کی کارکردگی کا مشاہدہ کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ نو کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

‘‘ تربیتی کیمپ 28 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا اور 3 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستانی سکواڈ شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عبداللہ شفیق، محمد حارث، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف، زمان خان پر مشتمل ہوگا۔                                                    
وقت اشاعت : 19/12/2023 - 16:12:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :