شطرنج کا کھیل ذہین لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے، سید سیدین رضا زیدی

کے پی ٹی کھیلوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی،چیئرمین کے پی ٹی کا خطاب

منگل 23 جنوری 2024 17:57

شطرنج کا کھیل ذہین لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے، سید سیدین رضا زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے پہلا کے پی ٹی کراچی اوپن شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں 250 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 8 کیٹگری میں ہونے والے مقابلوں کو بھر پور پزیرائی ملی اور اس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مقابلے جیتنے اور دوم اور سوم کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی چیرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی سے ٹرافیاں اور میڈل حاصل کئے۔

مہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی ، جنرل مینجر سول ورکس کے پی ٹی انجینئر سید زاہد حسین، مہمان اعزازی جنرل مینجر فنانس کے پی ٹی مشہود احمد جان، مینجر اسپورٹس کے پی ٹی محمود ریاض، پاکستان چیس ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری وسیع اختر سید، چیئرمین سندھ چیس ایسوسی ایشن شعیب بشیر صدیقی، نیشنل چیس چیمپئن زینوبیہ واصف، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر نے شرکت کی، تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی نے کہا کہ کے پی ٹی اسپورٹس کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، شطرنج کا کھیل ذہین لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے، ذہین اور حاضر دماغ لوگ ہی شطرنج کھیل سکتے ہیں، پورے پاکستان سے بوائز اور گرلز کا جمع ہونا خوش آئند ہے، کے پی ٹی کھیلوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی،شطرنچ سمیت تمام کھیل کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوتے ہیں، چیس کیلئے جسمانی نہیں ذہنی نشوونما کی ضرورت ہوتی ہے، شطرنج سے نوجوانوں کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے، گرلز اور بوائز کی بڑی تعداد کی شرکت خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں چیس ایسوسی ایشن سندھ کے سیکرٹری سید واصف نثار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سووینیئر پیش کئے، چیس ایسوسی ایشن کراچی کے صدر سید آفتاب حسین جیلانی، ڈپٹی چیف آربیٹر حسان محمود، احمد مجتبیٰ جیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔وومن میں زنوبیا واصف پہلی پوزیشن، عیشاء عرفان دوسری اور سحرکی تیسری حاصل کی۔انڈر 8 میں عیسیٰ حسین، وہاج حسین، ایان خان۔انڈر 10 میں عاشیر سعد، علینا صدیقی اور سلوا فاطمہ، پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 23/01/2024 - 17:57:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :