فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اسلام آباد میں کھیلنے جانے کی امید تاحال برقرار

اے ایف سی نے پاکستان اور اردن کے مقابلے کے مقام کی تصدیق کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کردی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے پاس اب 2 فروری تک کا وقت ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 فروری 2024 13:11

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اسلام آباد میں کھیلنے جانے کی امید تاحال برقرار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2024ء ) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی جانب سے وینیو جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 فروری تک توسیع کے بعد پاکستان اب بھی اسلام آباد میں اردن کے خلاف اپنے میچ کی میزبانی کر سکتا ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کو اب امید ہے کہ وہ توسیع ملنے کے بعد 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم میں میچ کی میزبانی کر سکتی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) نے پی ایف ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ میچ کے دن سے قبل سیٹیں اور فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔ جنوری میں پی ایف ایف نے اعلان کیا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم اردن کے خلاف غیر جانبدار مقام پر کھیلے گی کیونکہ وہ فلڈ لائٹس کے ناکافی معیار کی وجہ سے متبادل مقامات کی تلاش میں ہے۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف نے لائٹس کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا کیونکہ میچ رمضان کے مہینے میں شام کو ہوگا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی شعیب کھوسو نے پہلے ٹویٹر پر ایک نوٹیفکیشن پوسٹ کیا تھا جس میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مارچ میں اردن کے خلاف میچ کے لیے لائٹس لگائی جائیں گی۔ جنوری کے آخر میں پی ایف ایف این سی کے ترجمان نے مزید یقین دہانی کرائی کہ فیفا کی طرف سے 21 جنوری کی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی "قواعد کے مطابق ہمیں انہیں کھیل سے دو ماہ قبل ممکنہ مقام کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کرنا ہوتا ہے"۔

پی ایف ایف کے ترجمان نے مزید کہا کہ میچ اب بھی اسلام آباد میں کھیلا جا سکتا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ماضی میں بھی متعدد بار لائٹس کے حوالے سے یقین دہانیاں کرائی ہیں لیکن انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے تاہم اب بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ ڈیلیور نہیں کریں گے لیکن اے ایف سی کی جانب سے دی گئی تازہ ترین کٹ آف تاریخ نے شائقین اور اسٹیک ہولڈرز کو امیدیں دلائی ہیں۔
وقت اشاعت : 01/02/2024 - 13:11:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :