زبیرکی 4 وکٹوں کی بدولت جائنٹس نے شارجہ کو ہرادیا

پیر 5 فروری 2024 22:15

زبیرکی 4 وکٹوں کی بدولت جائنٹس نے شارجہ کو ہرادیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 22 ویں میچ میں شمرون ہیٹ مائر نے شارجہ واریئرز کے بولنگ اٹیک کو شکست دیکر ناقابل شکست 53 رنز بنائے جس کی بدولت گلف جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ہیٹمائر نے 28 گیندوں پر تین چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو محظوظ کیا۔

انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے گرہارڈ ایرسمس (17) کے ساتھ 35 رنز اور جیمی اوورٹن (25) کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔ہیٹمائر کی کارکردگی کا آغاز اس وقت ہوا جب کرس لین نے 32 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے اور 47 گیندوں پر دوسری وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم کی۔

(جاری ہے)

واریئرز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شان ولیمز نے 46 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔

شارجہ کے لئے ہدف کا تعاقب کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا متحدہ عرب امارات کے 18 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ایان افضل خان نے پہلا اوور کرتے ہوئے اوپنر نروشن ڈک ویلا کو پہلی گیند پر کیچ آؤٹ کیا جبکہ دوسری گیند پر جو ڈینلی کو جارڈن نے آؤٹ کیا۔ اس کیبعد جانسن چارلس بھی اوورٹن کی گیند پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کپتان ٹام کوہلر کیڈمور نے 39 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد ڈریکس کی گیند پر کوکس نے سین ولیمز کو افضل خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا اس کے بعد زوہیب زبیر نے 3 رنز بنائے۔ لوئس گریگوری نے 30 رنز بنائے متحدہ عرب امارات کے 20 سالہ لیگ اسپنر زوہیب زبیر نے 22 رنز دہر چار وکٹیں حاصل کیں۔زوہیب زبیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 05/02/2024 - 22:15:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :