پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری فتح

ریزا ہینڈرکس کی ایک اور نصف سنچری، اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کا دفاع نہ کر سکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 فروری 2024 23:04

پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری فتح
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 فروری 2024ء ) پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 43، ڈیوڈ میلان صفر ، ریزہ ہینڈرکس 58، خوشدل شاہ 3 اور یاسر خان 8 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ افتخار احمد 18 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ 2 جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور تیمل ملز ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہ نواز دھانی کی جگہ اولی سٹون کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو فتح حاصل ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کیخلاف فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پُر امید ہیں۔ ملتان سلطانز الیون میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولی اسٹون شامل ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ الیون ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2024 - 23:04:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :