چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ملتان سٹیڈیم پہنچ گئے، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ دیکھا، کھیل کی تعریف

جمعرات 22 فروری 2024 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ملتان میں بھی جوش دیدنی تھا،وزیراعلی پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان سٹیڈیم پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ بھی دیکھا اور دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف بھی کی۔ صوبائی وزرا عامر میر، بلال افضل، مشیر وہاب ریاض، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر ملتان اور پی سی بی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 00:30:06