ملتان سلطانز اورلاہورقلندرز آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، دوسال قبل قلندرزنے سلطانز کوہرایاتھا

منگل 27 فروری 2024 15:58

ملتان سلطانز اورلاہورقلندرز آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، دوسال قبل  قلندرزنے سلطانز کوہرایاتھا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایل 9کااہم میچ آج منگل کو روایتی حریفوں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہاہے۔دوسال قبل بھی آج ہی کے روز یہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل7کے فائنل میں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔

(جاری ہے)

اس میچ میں لاہور قلندرزنے پہلے کھیلتے ہوئے 180رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم138رنز بنا کرآؤٹ گی جس کے نتیجے میں لاہور قلندرکی ٹیم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی چیمپئن بنی تھی۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز 5 میچوں میں سے4جیت کر پوائنٹس ٹیبل سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز نے اس مرتبہ اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2024 - 15:58:23