کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت چلے گئے

ایسٹ انڈین آل راونڈر اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے

جمعہ 1 مارچ 2024 20:50

کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت چلے گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) کراچی کنگز کے بیٹر کیرون پولارڈ 4 روز کی چھٹی لے کر بھارت چلے گئے۔ذرائع کے مطابق کیرون پولارڈ بھارت کے شہر ممبئی گئے ہیں، جہاں وہ امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کیرون پولارڈ اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، وہ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2024 - 20:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :