کیچ پکڑ کر خاموش کروانے کا جشن، وسیم اکرم نے عبداللہ شفیق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اسکا جواب کون دے گا؟، عبداللہ کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے: سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 مارچ 2024 12:14

کیچ پکڑ کر خاموش کروانے کا جشن، وسیم اکرم نے عبداللہ شفیق کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مارچ 2024ء ) سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان کرکٹر عبداللہ شفیق کو کیچ تھامنے کے بعد خاموش کروانے والی سیلبریشن پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مقامی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں 2 کیچز ڈراپ کرکے پی ایس ایل میں ایک کیچ تھامنے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر کس کو خاموش کروا رہے ہیں۔

وسیم اکرم پنجابی الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اس کا جواب کون دے گا؟، میرے خیال میں انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کیچ تھامنے کے بعد عبداللہ شفیق نے منہ پر ہاتھ رکھ کر جشن منایا تھا جس پر کئی فینز نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران عبداللہ شفیق نے میلبورن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر جبکہ دوسری اننگز میں مچل مارش کا اہم مواقعوں پر کیچ ڈراپ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 07/03/2024 - 12:14:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :