عامر جمال نے کراچی کنگز سے فتح چھین لی

کراچی میں کم ترین ہدف کے کامیاب دفاع کا ریکارڈ بن گیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 مارچ 2024 00:46

عامر جمال نے کراچی کنگز سے فتح چھین لی
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 مارچ 2024ء) عامر جمال نے کراچی کنگز سے فتح چھین لی، کراچی میں کم ترین ہدف کے کامیاب دفاع کا ریکارڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 کا پہلا مرحلہ اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹورنامنٹ کا 29 واں میچ کھیلا گیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی میچ میں فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے، جبکہ کراچی پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو چکی۔ ٹاس جیتنے کے بعد پشاور زلمی کو دوران بیٹنگ وکٹ مشکل ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات رہیں، تاہم کپتان بابر اعظم کی 51 رنز کی ذمے دارانہ اننگ کے باعث زلمی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ جواب میں کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔ پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کر کے نمیایاں رہے۔
وقت اشاعت : 12/03/2024 - 00:46:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :