ہاکی فیڈریشن کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19 مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگا

جمعہ 15 مارچ 2024 21:14

ہاکی فیڈریشن کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19 مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگا۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس خالد سجاد کھوکھر کے استعفے کے بعد صدر کی خالی آسامی کو پر کرنے کے لئے بلوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے کا الیکشن ہوگا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس اراکین نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/03/2024 - 21:14:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :