پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا پی ایس ایل سیزن نائن فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کا دورہ

منگل 19 مارچ 2024 02:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل سیزن نائن فائنل کے موقع پر پیر کی شب نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محسن نقوی نے اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے منیجر سے سہولتوں سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ان سہولتوں کو بہتر کرنے کی فوری ہدایات جاری کیں۔یاد رہے کہ محسن نقوی نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 02:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :