ڈاکٹرعثمان انور کی پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 09 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

منگل 19 مارچ 2024 12:50

ڈاکٹرعثمان انور کی پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان  کو پی ایس ایل سیزن 09 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان اور ان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل سیزن 09 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر ڈی ایس پی شاداب خان کی ٹیم کا پی ایس ایل فائنل جیتنا محکمہ پولیس کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حال ہی میں شاداب خان کو پنجاب پولیس کابرانڈایمبیسیڈر مقرر کیا تھا،اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان کو پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 12:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :