بطور بولر پرفارم کرتا ہوں تو ٹیم جیتتی ہے، شاداب خان

منگل 19 مارچ 2024 15:36

بطور بولر پرفارم کرتا ہوں تو ٹیم جیتتی ہے، شاداب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فاتح کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ جب بطور بولر پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم جیتتی ہے۔پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتدا میں ناکامی کے باوجود ٹیم کو جیت کا یقین تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بولنگ کو دوبارہ پہلے جیسا کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

شاداب نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی اہم تھی، یہ ہم سب کا مشترکہ پلان تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ انہیں احساس تھا کہ مین آف دی ٹورنامنٹ ان کا ہی بنتا تھا۔شاداب خان نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اوپر کے نمبر پر بہتر کھیل سکتے ہیں، تاہم ٹیم کیلئے جہاں ضرورت ہو وہاں بیٹنگ کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 15:36:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :