وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کی اسلام آباد یونائٹیڈکو پی ایس ایل 9کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

فائنل میں دونوں ٹیموں اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطان نے بہترین کر کٹ کھیلی‘وزیر کھیل پنجاب

منگل 19 مارچ 2024 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو پی ایس ایل9 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباددی ہے،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے کر کٹ کو فروغ مل رہا ہے فائنل میں دونوں ٹیموں اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطان نے بہترین کر کٹ کھیلی ہے فائنل میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہونابہترین کرکٹ مقابلہ کی عکاسی کرتاہے،سپورٹس بورڈ پنجاب بھی جلد سپورٹس کے میگاایونٹس ترتیب دے رہا ہے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے اور کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 16:35:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :