بنگلہ دیش اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریزکا آغاز (کل) پہلے میچ سے ہوگا

جمعرات 21 مارچ 2024 14:05

بنگلہ دیش اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریزکا آغاز (کل) پہلے میچ سے ہوگا
سلہٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ سے 26 مارچ تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔میچ بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جس میں مہمان آئی لینڈرز نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی جبکہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے جس کا پہلا میچ (آج) جمعہ سے 26 مارچ تک سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم ،سلہٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے 3 اپریل تک ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسین شانتو لیڈ کریں گے جبکہ آئی لینڈرز کو دھننجایا ڈی سلوالیڈ کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 14:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :