شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے، ذرائع

پیر 25 مارچ 2024 15:27

شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کے لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے محمد رضوان، بابراعظم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔نئے ہیڈ کوچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔یاد رہے کہ نومبر 2023 میں بابر اعظم کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/03/2024 - 15:27:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :