پہلا ٹیسٹ ، سری لنکا نے بنگلادیش کو328 رنزسے ہرا دیا

پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں280 اوردوسری اننگز میں 418 رنزبنائے تھے

پیر 25 مارچ 2024 15:33

پہلا ٹیسٹ ، سری لنکا نے بنگلادیش کو328 رنزسے ہرا دیا
سلہٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سری لنکا نے بنگلادیش کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں328رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

511 رنزکے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 182رنز بناکر آؤٹ ہوئی، بنگلادیش کے مومن الحق 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔سری لنکن بولر کاسون رجیتھا نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 280 اور دوسری اننگز میں 418 رنزبنائے تھے۔بنگلا دیش ٹیم پہلی اننگز میں 188 اور دوسری میں 182رنز بنا سکی۔
وقت اشاعت : 25/03/2024 - 15:33:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :