چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے جائزہ کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم لاہورپہنچ گیا

منگل 26 مارچ 2024 15:13

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے جائزہ کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم لاہورپہنچ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام آئی سی سی وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، وفد نے لاہور کے نجی ہوٹل کا وزٹ کیا۔آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی سینئر مینجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی اسٹیڈیم کا جائزہ لیں گے جبکہ آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

واض رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کراچی کا دورہ کیا تھا۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سرِ فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطورِ میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔
وقت اشاعت : 26/03/2024 - 15:13:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :