افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

کولکلتہ کی جانب سے مجیب کی جگہ ان کے ہم وطن 16 سالہ غضنفر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مارچ 2024 14:13

افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2024ء ) افغانستان کے سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل 2024ء مہم سے باہر ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ایڈیشن 2024ء میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو اہم دھچکا لگا ہے کیونکہ ٹیم میں شامل اہم افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کولکلتہ کی جانب سے مجیب کی جگہ ان کے ہم وطن 16 سالہ غضنفر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ افغان سپنر غضنفر نے اس ماہ کے شروع میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تاہم، وہ اپنے کھیلے گئے پہلے دو میچوں میں بغیر کسی وکٹ کے رہے اور وہ حال ہی میں ختم ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر تھے جنہوں نے 16.75 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

غضنفر 6 لسٹ اے میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ دوسری جانب راجستھان رائلز نے فاسٹ باؤلر پرسید کرشنا کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو سائن کر لیا ہے۔ مہاراج جنوبی افریقہ کے ایک تجربہ کار باؤلر ہیں جہنوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں کل 237 وکٹوں کے ساتھ 50 ٹیسٹ، 44 ون ڈے اور 27 ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں اور وہ دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں کھیل چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/03/2024 - 14:13:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :