پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز ون ڈے کپ 17 اپریل سے شروع ہو گا

جمعہ 5 اپریل 2024 22:26

پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز ون ڈے کپ 17 اپریل سے شروع ہو گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز ون ڈے کپ 17 اپریل سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں چھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی ، کراچی ، لاہور ، ملتان ، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں ، ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، 25 روزہ ٹورنامنٹ میں کل 31 میچ کھیلے جائیں گے ، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 05/04/2024 - 22:26:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :