ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 10:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو نیشنل بینک سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم میں کپتان ہیلی میتھیوز، وکٹ کیپر رشدہ ولیمز ،شیمین کیمبل،اسٹیفنی ٹیلر،چیڈین نیشن،چنیل ہنری،عالیہ علینہ،زیدہ جیمز،ایفی فلیچر،کرشمہ رامہراک اور شمیلیہ کونیل شامل ہیں۔ پاکستان ویمینز ٹیم میں کپتان ندا ڈار،منیبہ علی،سدرہ آمین،بسمہ معروف،عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، وکٹ کیپر ناجیہ علوی،ڈیانا بیگ،طوبہ حسن،نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔امپائرنگ کے فرائض آسٹریلیا کی کلیئر پولوساک اور پاکستان کے ناصر حسین سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر عبدالمقیت، ریزرو امپائرسلیمہ امتیاز اور میچ ریفری علی نقوی ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/04/2024 - 10:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :