پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری

جمعرات 18 اپریل 2024 14:47

پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں  ناقابل شکست سنچری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ناقابل شکست سنچری سکور کی بلکہ اپنے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری بھی جڑ دی۔ جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہیلی میتھیوز نے وکٹ کیپر بلے باز راشدہ ولیمز کے ایک رن پر آئوٹ ہونے کے بعد محتاط اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بائولر ز کی خوب دھلائی کی اورشیمین کیمبل کے ساتھ ملکر نہ صرف دوسری وکٹ پر 102رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ ٹیم کے مجموعی سکور کو 103 رنز تک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

ہیلی میتھیوز نے اپنی عمدہ بلے بازی کے تسلسل کو میچ کی پہلی اننگز کے اختتام تک جاری رکھا اور اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے پانچویں سنچری بھی سکور کی۔ ہیلی میتھیوز کی ناقابل شکست 140 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز سکور کیے اور پاکستان ویمنز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 270 رنز کا ہدف دیا۔ ہیلی میتھیوز نے 150گیندوں کا سامنا کرتے ہوئےایک خوبصورت چھکے اور 15چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست انفرادی 140رنز بنائے۔ یہ ہیلی میتھیوز کے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔ \932
وقت اشاعت : 18/04/2024 - 14:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :