نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا ، بلیک کیپس کا پریکٹس سیشن جمعہ کو شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تھا مگر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستانی ٹیم نے آرام کیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ (کل) ہفتہ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا ۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 19:50:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :