قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر

مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکی ہے، اب لائن کراس کرنا ہے : فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2024 11:19

قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اپریل 2024ء ) قومی ٹیم میں دوبارہ آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کم بیک پر لگ رہا ہے کہ جیسے یہ ان کی ڈیبیو سیریز ہو، جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے انٹرویو میں 31 سالہ محمد عامر نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنے کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے، جب سینے پر ستارہ سجتا ہے تو وہ مختلف احساس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے کہا کہ مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے ،پاکستان ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکی ہے اب لائن کراس کرنی ہے۔ میرا فٹنس لیول آج پہلے سے کافی بہتر ہے، میں آج خود کو 2019ء سے زیادہ فٹ محسوس کرتا ہوں، جب تک آپ فٹ نہیں ہوتے آپ گراؤنڈ میں کچھ نہیں کر سکتے، فٹنس کے بغیر اسکل کا کوئی فائدہ نہیں۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم 4 سال بعد گزشتہ ماہ انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لی جس کے بعد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 20/04/2024 - 11:19:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :