انٹر ریجنل انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز 28 مئی سے پشاور میں شروع ہوںگی ، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر

بدھ 22 مئی 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام انڈر23 گیمز اٹھائیس مئی سے پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورہی ہیں اس سلسلے میں ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور‘ سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان اور مشیر کھیل سید فخر جہاں کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انڈر23 گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبہ بھر سے 1848 مردوخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں گیمز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس‘ پشاور سپورٹس کمپلیکس ‘کوہاٹ سیورٹس کمپلیکس‘ طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور‘ یونیورسٹی آف پشاور گرائونڈز‘ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارادہ‘ شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور ‘پشاور تعلیمی بورڈ گرائونڈز پر منعقد ہوں گے‘ مردوں کی گیمز میں بیڈمنٹن‘ سکواش‘ ٹیبل ٹینس‘ والی بال ‘کرکٹ‘ ہینڈ بال ‘کراٹے ‘ایتھلیٹکس ‘فٹبال ‘ہاکی ‘تھرو بال اور تائیکوانڈو کے مقابلے ہوں گے مرد کھلاڑیوں کی تعداد 1078 ہوگی‘خواتین گیمزایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی کی سربراہی میں8 مختلف گیمز بیڈمنٹن‘ سکواش‘ ٹیبل ٹینس‘ والی بال‘ کرکٹ ‘ جوڈو‘ ایتھلیٹکس‘ ہاکی اور تائیکوانڈو کے مقابلے شامل ہوں گے جبکہ خواتین ایتھلیٹس کی تعداد 770 ہوگی‘ٹیموں میں چھ سے اٹھارہ تک کے کھلاڑی شامل ہوں گے‘مینز بیڈمنٹن‘ سکواش‘ کرکٹ‘ہینڈ بال ‘کراٹے کے مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس‘ ٹیبل ٹینس کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس‘ ایتھلٹکس مقابلے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس‘ فٹبال مقابلے طہماس فٹبال گرائونڈ پشاور‘ ہاکی کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس‘ تھرو بال کے مقابلے یونیورسٹی آف پشاور گرائونڈ جبکہ تائیکوانڈ کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے خواتین کے بیڈمنٹن‘ٹیبل ٹینس‘ والی بال ‘جوڈ اور ہاکی کے مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس‘ سکواش کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس‘ کرکٹ کے مقابلے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور‘ ایتھلیٹکس اور تائیکوانڈو کے مقابلے پشاور تعلیمی بورڈ گرائونڈ پر ہوں گے۔

وقت اشاعت : 22/05/2024 - 22:55:53