آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو28اپریل کو طلب کرلیا

سابق کپتان 26اپریل کو دبئی روانہ ہوں گے، سلمان بٹ نے پاسپورٹ جلد رینیو کرنے کیلئے نادرا کو درخواست دیدی

منگل 21 اپریل 2015 17:45

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو28اپریل کو طلب کرلیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے سلمان بٹ کو 28اپریل کو دبئی طلب کرلیا ہے ، سابق کپتان 26اپریل کو دبئی روانہ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں بورڈ کی طرف سے سلمان بٹ کے رویے کی تعریف کے بعد انہیں طلب کیا گیا ہے ۔ سلمان بٹ پراسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پی سی بی کی کوششوں کے باعث محمد عامر کو پابندی ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔سلمان بٹ نے اپنے پاسپورٹ کی جلد تجدید کے لئے نادرا کو بھی درخواست دیدی ہے اورہ وہ 26اپریل کو دبئی روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سلمان بٹ کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر ایسا ہوا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبار قدم رکھنے کے کافی قریب پہنچ جائیں گے۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 17:45:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :