چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گی

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ہوبارٹ میں دو مئی سے کھیلا جائے گا، پاکستان کوریا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے ق قومی ہاکی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچے گی او روانگی سے قبل ہاکی کلب آف پاکستان کراچی پر میڈیا سے بات چیت بھی کروائی جائے گی، ترجمان

منگل 28 اپریل 2015 19:55

چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم رات کراچی سے آسٹریلیاکے لئے روانہ ہو گی۔ چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ہوبارٹ میں دو مئی سے کھیلا جائے گا جس میں میزبان آسٹریلیا سمیت پاکستان ، کوریا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے لئے لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ کوچ شہناز شیخ اور کپتان عمران خان کے مطابق کیمپ میں بھرپور تیاریاں کی ہیں جس کے نتائج بھی نظر آئینگے۔ پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق قومی ہاکی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچے گی او روانگی سے قبل ہاکی کلب آف پاکستان کراچی پر میڈیا سے بات چیت بھی کروائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 19:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :